Tuesday, April 23, 2024

مشتاق احمد سے دورہ بنگلا دیش کے بعد ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان

مشتاق احمد سے دورہ بنگلا دیش کے بعد ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان
April 17, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) مشتاق احمد سے دورہ بنگلا دیش کے بعد ایک عہدہ واپس لیا جا سکتا ہے۔ وہ قومی ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باؤلنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مشتاق احمد دونوں میں سے اپنی پسند کا کوئی عہدہ رکھ سکیں گے۔ شہریار خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد واضح کردیا تھا کہ وہ دو عہدوں والے تمام ملازمین سے ایک عہدہ واپس لیں گے۔ اس سلسلے میں معین خان اور محمد اکرم سے پہلے ہی ایک ایک عہدہ واپس لیا جا چکا ہے۔ مشتاق احمد اس سلسلے کے تیسرے آفیشل ہیں۔