Sunday, September 8, 2024

مشاہداللہ کا استعفیٰ منظوری کیلئے ایوان صدر بھجوادیا گیا

مشاہداللہ کا استعفیٰ منظوری کیلئے ایوان صدر بھجوادیا گیا
August 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے مشاہد اللہ کا استعفی منظوری کے لیے صدر مملکت ممنون حسین کو بھیجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل بانوے کے تحت استعفے منظور کرنے کی سفارش کی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین آج مشاہداللہ کا استعفی منظور کرلینگے۔ ذرائع کے مطابق مشاہد اللہ خان نے متنازع بیان دینے پر وزیر اعظم سے معافی مانگ لی ہے ان کاکہنا ہے کہ وہ برطانوی میڈیا کو متنازع بیان دینے پر شرمند ہ ہیں اور اس بیان کے بعد وزیر اعظم کو جس مشکلات کا سامنا کرنا پڑااس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم اور مشاہد اللہ کی ملاقات میں اہم کردار ادا کیا ہے اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے مشاہد اللہ سے ملاقات سے انکار کردیا تھا۔