Sunday, September 8, 2024

مشال قتل کیس میں گرفتار ستاون ملزموں پر فرد جرم عائد

مشال قتل کیس میں گرفتار ستاون ملزموں پر فرد جرم عائد
September 19, 2017

ہری پور (92 نیوز) مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال قتل کیس میں گرفتار ستاون ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ تاہم چار ملزم تاحال فرار ہیں۔ کیس کی سماعت سینٹرل جیل ہری پور میں ہوئی۔

مشال قتل کیس میں اہم موڑ آ گیا ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طالب علم کے قتل کے الزام میں گرفتار ستاون ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی ۔تاہم چار ملزم اب بھی فرار ہیں۔

سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر قتل کیس کی سماعت ہری پور سینٹرل جیل میں ہوئی۔ مشال قتل کیس مقتول کے والد کی درخواست پر پشاور سے ہری پور منتقل کیا گیا۔

مشال قتل کیس میں نامزد چار ملزم اب بھی فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کارروائیاں کر رہی ہے ۔

واضح رہے کہ14 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔