Friday, May 10, 2024

مشال قتل کیس، مرکزی ملزم عمران علی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

مشال قتل کیس، مرکزی ملزم عمران علی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
November 19, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کا فیصلہ سنا دیا۔ مشال قتل کیس کے 2 ملزم عارف کونسلر اور اسد ضیاء کی عمر قید کی سزا برقرار رہے گی۔ مشال خان کے والد اقبال خان نے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ اِدھر پشاور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت سے سزایافتہ 25 ملزموں کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دیدیا۔