Monday, September 16, 2024

مشال قتل کیس ، بری ہونے والے چھبیس ملزمان کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

مشال قتل کیس ، بری ہونے والے چھبیس ملزمان کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر
February 13, 2018

پشاور (92 نیوز) مشال قتل کیس میں بری ہونے والے چھبیس ملزمان کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد نے ہری پور جیل میں مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چھبیس ملزموں کو بری کر دیا تھا ۔
مشال خان کے بھائی ایمل خان نے ایازخان ایڈوکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر دی ۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ بری ہونے والے ملزموں کو دوبارہ گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے ۔
اس موقع پر مشال خان کے وکیل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نےفیصلے میں چھبیس ملزموں کی بریت کی وجوہات نہیں بتائیں ۔
مشال قتل کیس میں اے ٹی سی نے سات فروری کو ایک مجرم عمران کو پھانسی جبکہ پانچ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ عدالت نے تین مفرور ملزموں کو اشتہاری قرار دیا تھا ۔