Friday, May 17, 2024

مسیحی برادری نے ملک بھر میں کرسمس کا تہوارروایتی انداز میں منایا

مسیحی برادری نے ملک بھر میں کرسمس کا تہوارروایتی انداز میں منایا
December 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسیحی برادری نے ملک بھرمیں کرسمس کا تہوارروایتی انداز میں منایا۔ گھروں میں کرسمس ٹری سجائے گئے،گھروں میں خصوصی پکوان بنائے گئے، گرجاگھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں،جس مین ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوارروایتی جوش وجذبے سے منارہی ہیں،ملک بھرمیں کرسمس کی تقاریب کاانعقاد ہوا،کرسمس کے کیک کاٹے گئے، گھروں میں خصوصی پکوان بنائے گئے۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، جھنگ، جہلم، گوجرہ، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، شاہ کوٹ، فاروق آباد، قصور، سیالکوٹ، شکرگڑھ، الہ آباد، نارووال، شکرگڑھ، مریدکے سمیت ملک کے طول و عرض میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں۔ گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں ملک وقوم کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کرسمس پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے گھرگئے اور کرسمس کی مبارکباد دی۔شہریوں نے تحائف اور کیکس کے تبادلے بھی کیے، گھروں میں خصوصی پکوان کا بھی اہتما م کیا گیا۔خواتین کاکہنا تھا کرسمس خوشیاں بانٹنے کا دن ہے۔

ملک بھر میں گرجاگھروں کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی خوبصورتی سے سجایا گیا۔ شہریوں نے گھروں اور گرجا گھروں کو کرسمس ٹری سے سجایا۔ کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔