Friday, April 26, 2024

مسیحی برادری آج اپنا ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے ‏

مسیحی برادری آج اپنا ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے ‏
April 21, 2019

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار ایسٹر منارہی ہے ۔

لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت  ملک کے بیشتر شہروں کے چرچ میں ایسٹر کی مناسبت سے تقریبات کا انعقادکیا گیا، وزیراعظم عمران خان سمیت اہم سیاسی شخصیات  نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی۔

لاہور اور اسلام آباد سمیت  ملک کے بیشتر شہروں کے چرچ میں ایسٹر کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں۔

کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں بھی ایسٹر کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

کرسچن برادری کے بچے بڑے سب ہی نے صبح سویرے چرچ پہنچ کر دعائیہ تقریبات میں شرکت کی۔

مسیحی برادری آج اپنا ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے ‏
مسیحی برادری آج اپنا ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے ‏

لاہور میں ایسٹر کے تہوار پر کیتھیڈرل چرچ مال روڈ سمیت شہر کے تمام چرچوں میں بھی خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا۔

کرسچن برادری  کی بڑی تعداد عبادات میں شریک ہوئی ، مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر پر گیت بھی پیش کئے گئے۔

وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چاروں وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات  نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

پنجاب میں ایسٹر پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

آئی جی پنجاب نے ایسٹر کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خود فیلڈ میں جاکر حساس گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔

عارف نواز خان نے کہا کہ مسیحی برادری کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔