Thursday, April 25, 2024

مسٹری سے بھرپور فلم ‘ایوری باڈی نوز’ کا نیا ٹریلر جاری

مسٹری سے بھرپور فلم ‘ایوری باڈی نوز’ کا نیا ٹریلر جاری
November 17, 2018
لاس انجلس (92 نیوز) بہترین ایشین ہدایتکار کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرحادی کی ایک اور فلم بڑی سکرین پر دھوم مچانے کو تیار ہے۔ مسٹری سے بھرپور کرائم فلم ‘ایوری باڈی نوز’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی ایک ایسی اسپانوی خاتون کے گرد گھومتی ہے جواپنی بہن کی شادی کیلئے دوسرے شہر جاتی ہے جہاں اس کا خوفناک ماضی اس کا منتظر ہے۔ فلم کی ہدایتکاری اور تحریر متعدد ایوارڈ یافتہ ایرانی  ڈائریکٹر اصغر فرحادی نے کی ہے۔ فلم آئندہ سال آٹھ فروری کو ریلیز کی جائےگی۔