Friday, April 26, 2024

مسلمانوں کے احتجاج کے بعد ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

مسلمانوں کے احتجاج کے بعد ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ
August 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز)  پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے احتجاج کے بعد ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہو گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں  کا احتجاج رنگ لے آیا۔ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہو گیا، تحریک لبیک نے بھی احتجاج ختم کر دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ حل ہو گیا ، سب کو شدت پسندی اور نفرتوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے پروفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری  نے ٹویٹ کیا کہ عشق رسول ﷺ سلامت رہے ، پاکستان زندہ باد۔ دوسری طرف حکومتی وفد سے کامیاب مذاکرات کے بعد تحریک لبیک نے احتجاج ختم کر دیا اور شرکا واپس گھروں کو روانہ ہو گئے۔