Wednesday, May 8, 2024

روضہ رسولﷺ اور منبر کے درمیان عبادات کا مقام’’ ریاض الجنہ‘‘کھل گیا

روضہ رسولﷺ اور منبر کے درمیان عبادات کا مقام’’ ریاض الجنہ‘‘کھل گیا
November 2, 2020
 ریاض (92 نیوز) روضہ رسول اور منبر کے درمیان عبادات کا مقام’’ ریاض الجنہ‘‘کھل گیا۔ مدینہ منورہ میں روضہ رسول کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولا گیا۔ روضہ رسول ﷺ  پر حاضری ،، آنکھوں سے جالی کو بوسہ دینا ہر مسلمان کی دل کی آرزو ہے۔ اس خواہش نے مہینوں بعد ایک بار پھر حقیقت کا روپ دھار لیا  ۔ کئی ماہ کی بندش کے بعد روضہ رسول ﷺ کے دروازے عاشقان  کے لئے کھلے تو دلی مرادیں پوری ہو گئیں۔ مدینہ منورہ حاضری کے موقع پر روضہ رسول ﷺ پر حاضر ہونا اور سلام پیش کرنا ہر امتی کے لیے بڑی سعادت کی بات ہے۔ نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں عبادت اور روضہ رسول ﷺ کی زیادت کر رہے ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے روضہ رسول ﷺ کی زیارت ممکن نہیں تھی۔ پاکستان سمیت دیگر غیرملکی زائرین بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جو طواف کے بعد مدینہ شریف کی زیارت کو جائیں گے۔ مسجد نبوی ﷺ میں ایک بار پھر عاشق رسول ﷺ نماز ادا کرسکیں گے۔ روضہ رسول ﷺ کی زیارت کریں گے۔ سبز گنبد کے سائے میں من کی مراد مانگیں گے ۔