Monday, September 16, 2024

مسلمانوں کی حمایت ممتا بینرجی کو مہنگی پڑگئی ، انتہا پسند ہندو رہنمانےانکےسرکی قیمت لگادی

مسلمانوں کی حمایت ممتا بینرجی کو مہنگی پڑگئی ، انتہا پسند ہندو رہنمانےانکےسرکی قیمت لگادی
April 12, 2017
نئی دہلی (ویب ڈیسک)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی کو مسلمانوں کی حمایت کرنے پر جان کے لالے پڑگئے انتہا پسند ہندو رہنما نے انکے سر کی قیمت گیارہ لاکھ روپے مقررکردی راجیہ سبھا کے ارکان نے دھمکی کو خواتین کی عزت پر حملہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کے مرکز میں مودی اور اتر پردیش میں یوگی سرکار نے مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے ،،ایسے میں بی جے پی کے نوجوان ونگ کے ایک انتہا پسند رہنما نے مسلمانوں کی حمایت کرنے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی کے سر کی قیمت لگا دی ۔ ہندو انتہا پسند رہنما کا کہنا تھا کہ  ممتا بینر جی نے  ایک مذہبی جلوس کے شرکا پر لاٹھی چارج کراکے ہندوئوں کی توہین کی جو کوئی انہیں قتل کرکے انکا سر کاٹ کر لائے گا اسے گیارہ لاکھ روپے کا  انعام دیا جائے گا۔ دوسری جانب یوگیش ورشنی کے  اشتعال انگیز بیان پر بھارتی راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان نے حکومت کی خوب کلاس لیتے ہوئے اسے خواتین پر حملہ قراردیدیا ۔ ادھر بی جے پی نے یوگیش ورشنی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے  وزیر مملکت   مختار عباس نقوی کاکہنا تھا کہ انکی پارٹی ایسے بیانات کی حمایت نہیں کرسکتی یوگیش ورشنی کیخلاف قانونی اقدام کی حمایت کریں گے۔