Thursday, April 25, 2024

مسلمانوں کی اکثریت کیلیفورنیا فائرنگ واقعے پر دل گرفتہ ہے، تمام مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں: ہلیری کلنٹن

مسلمانوں کی اکثریت کیلیفورنیا فائرنگ واقعے پر دل گرفتہ ہے، تمام مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں: ہلیری کلنٹن
December 4, 2015
نیوہیمپشائر (ویب ڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ اور عہدہ صدارت کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے پر دل گرفتہ ہے۔ نیوہیمشائر میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ہلیری کا کہنا تھا کہ حکام اس کارروائی کے پیچھے کارفرما مقاصد کا تعین کر رہے ہیں تاہم چند افراد کے اعمال پر تمام مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں۔ دیگر امریکیوں کی طرح امریکی مسلمانوں کی بھاری اکثریت کو بھی اس واقعے پر شدید تشویش ہے اور وہ بھی دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کے مقاصد کچھ بھی ہوں لیکن ایسے مجرموں کے پاس ایسی صلاحیت نہیں ہونی چاہئے تھی۔ ایسا نہیں چل سکتا کہ ہر روز اسلحہ کی وجہ سے افراد مرتے رہیں۔ سابق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ مناسب اقدامات اٹھا کر ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے۔ کانگرس کو اسلحہ سے ہونیوالے تشدد کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں اور اسلحہ کے حصول پر پابندی لگانی چاہئے۔