Thursday, April 18, 2024

مسلمانوں کو تباہ کرنا ہے تو مودی کو برسراقتدار لاؤ ،رنجیت بہادر شری واستوا

مسلمانوں کو تباہ کرنا ہے تو مودی کو برسراقتدار لاؤ ،رنجیت بہادر شری واستوا
April 19, 2019

 نیو دہلی (92 نیوز) اترپردیش میں بی جے پی رہنما رنجیت بہادرشری واستوا نے کہا مسلمانوں کو ختم کرنا ہے تو مودی کو ووٹ دو۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہشت گرد سوچ کھل کر سامنے آگئی۔ بی جے پی رہنما رنجیت بہادر شری واستو نے اترپردیش کے ضلع بارا بنک میں انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی کی۔ شری واستو کا کہنا تھا کہ  گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مودی نے مسلمانوں کا مورال توڑنے کی کوشش کی اگر مسلمانوں کی نسل تباہ کرنی ہے تو نریند مودی برسراقتدار لاؤ۔

بی جے پی رہنما نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ  دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں کو  مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کریں گے۔ ساتھ ہی رنجیت بہادر شری واستو نے ووٹرز کو دھمکی دی کہ اگر بی جے پی کو اقتدار میں نہ لایا گیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔  

 بھارت میں جاری لوک سبھا انتخابات میں  کامیابی کیلئے  بی جے پی مسلم دشمنی کو ہوا دے رہی ہے  جس پر مسلمان خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔