Monday, September 16, 2024

مسلمان پر پابندی لگانے والا بھارت گائے کا گوشت ایکسپورٹ کرنےوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

مسلمان پر پابندی لگانے والا بھارت گائے کا گوشت ایکسپورٹ کرنےوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
August 16, 2015
لاہور (92نیوز) بھارت کے مکروہ چہرے کی ایک اور مثال سامنے آ گئی۔ ایک طرف مسلمانوں کو گائے ذبح کرنے کی اجازت نہیں تو دوسری طرف بھارت گائے کا گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارت کے دوہرے معیار سے پردہ اٹھ گیا۔ بھارت میں مسلمانوں کو عید الاضحی پر بھی گائے کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں۔ اگر کوئی مسلمان غلطی سے گائے کو ذبح کر دے تو پر تشدد ہنگامے پھوٹ پڑتے ہیں اور مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی جاتی ہے تو دوسری طرف بھارت پوری دنیا میں گائے کا گوشت برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت جو گوشت دوسرے ممالک کو برآمد کرتا ہے اس میں باسٹھ فیصد گائے کا جبکہ اکتیس فیصد بھینسوں کا ہوتا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کے اعدادو شمار کے مطابق بھارت گزشتہ سال دو ہزار بیاسی میٹرک ٹن گوشت برآمد کرکے پہلا بڑا ملک رہا جبکہ برازیل انیس سو نو میٹرک ٹن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ فہرست میں آسٹریلیا کا نمبر تیسرا رہا جس نے اٹھارہ سو اکاون میٹرک ٹن گوشت برآمد کیا۔ گائے کی ایکسپورٹ میں اضافہ نریندر مودی کے دور حکومت میں بڑھ گیا ہے۔