Friday, May 17, 2024

مسلمان سول جج کے قرآن پاک پر حلف اٹھانے پر امریکی چیخ اٹھے

مسلمان سول جج کے قرآن پاک پر حلف اٹھانے پر امریکی چیخ اٹھے
December 16, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک میں سول کورٹ کی جج مقرر ہونے والی سیاہ فام مسلم خاتون نے عہدے کا حلف قرآن پر لیا جس پر امریکہ میں ایک بار پھر اسلاموفوبیا نے سر اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم معاشروں میں شدت پسندی کا شور مچانے والے امریکی شہریوں نے انتہا پسندی کی حد کر دی۔ نیویارک میں سول کورٹ کی نئی جج سیاہ فام مسلم خاتون کیرولین واکر نے عہدے کا قرآن پر حلف لیا۔ کیرولین واکر نے امریکی آئین کی پابندی کا حلف اٹھایا۔ اس حلف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو اسلاموفوبیا کے شکار امریکیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مغلظات کی بھرمار کر دی گئی۔ سوشل میڈیا میں ایک تبصرے میں تو مسلمان جج کے ٹرین تلے آ کر مرنے کی بددعا بھی کی گئی حالانکہ امریکہ کا آئین سرکاری عہدیداروں اور ججوں کو ان کی مقدس مذہبی کتابوں یا پھر آئین کی کتاب پر حلف کا حق دیتا ہے۔ کچھ امریکیوں نے مسلمان جج کی حمایت بھی کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ جاہلوں کی تنقید کو نظرانداز کریں‘ تنقید کرنے والے امریکی آئین کو نہیں سمجھتے۔