Monday, September 16, 2024

مسلمان دہشت گردی کا شکار ہیں اور الزام بھی مسلمانوں پر ہی لگایا جاتا ہے،امام کعبہ

مسلمان دہشت گردی کا شکار ہیں اور الزام بھی مسلمانوں پر ہی لگایا جاتا ہے،امام کعبہ
April 8, 2017
اسلام آباد(92نیوز)امام کعبہ شیح صالح محمدبن طالب نے کہا ہے کہ دہشتگردی مسلمانوں کےخلاف ہورہی ہے اور الزام بھی انہیں ہی دیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں صدر، وزیراعظم اور وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کے دوران کہیں۔ تفصیلات کےمطابق  صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کے دوران امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن طالب کاکہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئے عالم اسلام متحد ہوجائے۔ دہشتگردی مسلمانوں کےخلاف ہورہی ہے اور الزام بھی انہیں ہی دیا جارہا ہے۔اس موقع پر وزیرمذہبی امور سردار یوسف ، سینیٹر طلحہ محمود حافظ عبدالکریم ا ور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ دوسری جانب امام کعبہ کا وزیراعظم ہاﺅس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستانی عوام خا نہ کعبہ کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی اور عقیدت رکھتے ہیں۔ اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔ امام کعبہ نے وزارت مذہبی امور کا بھی دورہ کیا جہاں ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان کاکہنا تھاکہ وہ پاکستان میں اپنے والہانہ استقبال پر شکر گزار ہیں۔  موجودہ حالات میں علما پر بھاری ذمہ عائد ہوتی ہےکہ دہشت گردوں نے لوگوں کواپنا آلہ کار بنایا ہےانہیں ناکام بنانے کے لئے محبت اور اخوت کا پیغام عام کرنا ہوگا۔ وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے حج 2016ءکے موقع پر بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔