Sunday, September 8, 2024

مسلمان خواتین انگریزی سیکھیں یا پھر برطانیہ چھوڑنے کی تیاری کریں  : ڈیوڈکیمرون

مسلمان خواتین انگریزی سیکھیں یا پھر برطانیہ چھوڑنے کی تیاری کریں  : ڈیوڈکیمرون
January 18, 2016
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کاکہناہے کہ مسلمان خواتین انگریزی سیکھیں یاپھربرطانیہ چھوڑنے کی تیاری کریں  ادھرسعیدہ وارثی کاکہناہے کہ صرف مسلمان خواتین نہیں بلکہ برطانیہ میں مقیم تمام خواتین کےلیے انگریزی بولناضروری ہوناچاہیے۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے دی ٹائمزمیگزین میں لکھے گئے مضمون میں کہاہےکہ  ایک لاکھ نوے ہزارکے قریب مسلمان خواتین کوکم انگریزی آتی ہے یابالکل نہیں آتی جس کے باعث انہیں معاشرے میں امتیازی سلوک کاسامنا کرناپڑتاہے انہوں نے کہا  کہ مسلمان خواتین دو سے ڈھائی سال میں انگریزی بہتر کریں یا پھر برطانیہ چھوڑنے کی تیاری کریں۔ برطانوی وزیراعظم کاکہناتھاکہ کچھ مسلمان حلقوں کی برطانوی معاشرے میں گھلنے ملنے کی کمی سے انتہا پسندی کو پنپنے میں مدد ملتی ہے۔ برطانوی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے پاکستانی نژادبرطانوی سیاست دان سعیدہ وارثی کاکہناتھاکہ کہ برطانیہ میں انگریزی سیکھناصرف مسلم خواتین کےلیےنہیں بلکہ  یہاں مقیم تمام خواتین کے لیے ضروری ہونا چاہیے۔