Friday, April 19, 2024

مسلمان خاندانی منصوبہ بندی کو مستردکرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں : طیب اردوان

مسلمان خاندانی منصوبہ بندی کو مستردکرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں : طیب اردوان
May 31, 2016
  انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کو مستردکرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔ تفصیلات کےمطابق ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن پر براہِ راست خطاب میں صدر رجب طیب اردوان  نے کہا کہ مسلمان خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل طریقوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔پیر کو استنبول میں خطاب کے دوران  انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ  ترکی کی آبادی میں اضافے کو یقینی بنائیں ترکی کی  آبادی 8 کروڑ سے کم ہے۔ ترکی میں شرح پیدائش یورپی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔صدراردوان کے اپنے چار بچے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے آبادی سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ترکی میں خاندانی منصوبہ بندی کے اچھے طریقے موجود نہیں ہیں۔