Friday, April 26, 2024

مسلمان تقویٰ اختیار کریں ، اخلاق اچھے کریں ، شیخ حسین بن عبدالعزیزآل شیخ

مسلمان تقویٰ اختیار کریں ، اخلاق اچھے کریں ، شیخ حسین بن عبدالعزیزآل شیخ
August 20, 2018
عرفات ، سعودی عرب (92 نیوز) ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیزآل شیخ نے کہا کہ مسلمان تقویٰ اختیار کریں ، اخلاق اچھے کریں ، آپس میں بھائی چارے اور محبت کو فروغ دیں۔ مسجد نمرہ میں ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز نے خطاب میں کہا کہ مایوسی کا راستہ چھوڑ کر امید کی راہ پر چلنا ہوگا، ایک خدا کے احکامات پر عمل کرنا اور اسی سے ڈرنا ہے۔ خطبہ حج دیتے ہوئے ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل شیخ  نے کہا کہ جب بھی بولیں منہ سے اچھی بات نکالیں، وعدہ کی پاسداری کرنا دین کا اہم جزو ہے، والدین اور پڑوسیوں سے اچھا سلوک کرو۔ ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل شیخ نے کہا نبی اکرمﷺ نے فرمایا تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہے، اللہ کا فرمان ہے نماز قائم کریں ، یہ برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے۔