Friday, April 26, 2024

مسلم ممالک میں بیرونی طاقتیں سازش کے تحت قتل و غارت کرارہی ہیں :حافظ سعید

مسلم ممالک میں بیرونی طاقتیں سازش کے تحت قتل و غارت کرارہی ہیں :حافظ سعید
May 24, 2015
پشاور(92نیوز)جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان، عراق، یمن اور سعودی عرب میں بیرونی طاقتیں سازش کے تحت قتل عام کروا رہی ہیں، داعش جیسی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ پشاور میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا کہ نئے نئے ناموں سے سازشیں سامنے آ رہی ہیں، اب داعش کا نام سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان، عراق، یمن اور سعودی عرب میں بیرونی طاقتیں سازش کے تحت قتل عام کروا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بے گناہ افراد کو مار رہے ہیں وہ کفار کی سازشوں کا حصہ ہے۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے داعش کو پیغام بھجوایا کہ اگر وہ اسلام کے خیر خواہ ہیں تو شام میں نہ لڑیں، ان کا جواب سن کے افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے جواب دیا کہ وہ شام اور عراق میں اپنے منصوبے مکمل کریں گے ان کا کہنا تھا کہ داعش کی طرح کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ نے کہا کہ سب سے بڑی سازش یہ ہے کہ نوجوانوں  کا برین واش کر کے ان سے دھماکے کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، علماء فرقہ واریت ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔