Thursday, March 28, 2024

مسلم مخالف بیانات، ترک صدر اردوان فرانسیسی ہم منصب پر برس پڑے، دماغی علاج کا مشورہ

مسلم مخالف بیانات، ترک صدر اردوان فرانسیسی ہم منصب پر برس پڑے، دماغی علاج کا مشورہ
October 25, 2020
استنبول (92 نیوز) مسلم مخالف بیانات پر ترک صدر طیب اردوان فرانسیسی ہم منصب پر برس پڑے، دماغی علاج کا مشورہ بھی دے دیا۔ ترک صدر نے فرانسیسی ہم منصب کی مسلمانوں سے متعلق متنازع پالیسیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے سوال کیا کہ ایمانوئل میکخواں کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟، فرانس نے صدر اردوان کا بیان ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ طیب اردوان نے کہا کہ میکخواں کو اپنا دماغی معائنہ کرانا چاہیے کہ انہیں مسلمانوں سے مسئلہ کیا ہے۔ ترک صدر نے پیش گوئی کی کہ 2022ء میں ہونے والے فرانسیسی صدارتی انتخاب میں میکخوان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائیں گے۔ دوسری جانب فرانس نے ترکی میں اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔