Thursday, April 25, 2024

مسلم مخالف بیان !!! سکاٹش یونیورسٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اعزازی ڈگری واپس لے لی

مسلم مخالف بیان !!! سکاٹش یونیورسٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اعزازی ڈگری واپس لے لی
December 10, 2015
لندن (ویب ڈیسک) مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزبیان دینے پر اسکاٹ لینڈکی یونیورسٹی نے ڈونلڈٹرمپ سے اعزازی ڈگری واپس لے لی جبکہ برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پوسٹ کی گئی آن لائن پٹیشن پرڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کر دیے۔ ادھریواے ای کے فیشن سٹور نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی کی مصنوعات کی فروخت معطل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ری پبلکنزکی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈٹرمپ کومسلمانوں کے خلاف بیان دینامہنگا پڑ گیا۔ برطانیہ میں ایک شہری نے برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پرایک پٹیشن پوسٹ کردی جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ نفرت انگیزتقریرکرنے پر ڈونلڈٹرمپ کو برطانیہ میں داخلے سے روکا جائے۔ پٹیشن میں اسکاٹ لینڈکی یونیورسٹی سے بھی مطالبہ کیاگیا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ سے اعزازی ڈگری واپس لی جائے۔ آن لائن پٹیشن پر اسکاٹش یونیورسٹی کی انتظامیہ حرکت میں آئی اوراس نے ڈونلڈٹرمپ کودی گئی اعزازی ڈگری واپس لے لی۔ رابرٹ گورڈن یونیورسٹی نے دوہزار دس میں ٹرمپ کواعزازی ڈگری دی تھی۔ آن لائن پٹیشن پر دارالعوام میں بھی بحث متوقع ہے۔ اس پٹیشن میں لکھا گیا ہے کہ برطانیہ نے کئی افراد کو نفرت انگیز تقاریر یا بیانات دینے کے تناظر میں ویزا یا ان کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔ ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پرپابندی کامطالبہ کیاتھا۔