Friday, April 26, 2024

مسلم لیگ نون کے سنٹرل سیکرٹریٹ سے متصل دو پارک واگزار

مسلم لیگ نون کے سنٹرل سیکرٹریٹ سے متصل دو پارک واگزار
July 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ نون کے سنٹرل سیکرٹریٹ سے متصل دو پارکوں کو واگزار کرا لیا۔ عوامی خدمات اور فلاح کی دعوے داروں نے ماڈل ٹاؤن میں بچوں کے دو ملحقہ پارکوں پر قبضہ کر لیا۔ قبضے کا معاملہ نوٹس میں آنے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا کی قیادت میں آپریشن کیا۔ آپریشن میں ایک سو اسی ایچ سے متصل بچوں کے لئے دو پارکوں  کو واگزار کرا لیا گیا۔ پرائیویٹ گرڈاسٹیشن، ویٹنگ ایریا اور جنریٹر کو بھی سیل کر دیا گیا۔ کسی بھی اجلاس کی صورت میں ان پارکوں میں ن لیگی رہنماؤں اور ورکرز کی گاڑیاں یہاں کھڑی کی جاتیں اور عام دنوں میں پارکوں کو بند کردیا جاتا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واگزار کرائے گئے دو پارکوں کو پبلک پارک بنایا جائے گا۔