Thursday, April 25, 2024

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کی جاتی امرا آمد، مریم نواز سے ملاقات

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کی جاتی امرا آمد، مریم نواز سے ملاقات
December 31, 2019
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کی جاتی امرا آمد ہوئی جہاں انہوں نے مریم نواز سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کی صحت کے متعلق بات چیت کی گئی۔ مریم نواز نے رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہائی پر مبارک باد دی۔ پندرہ کلو گرام ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثنا اللہ کو لاہور ہائیکورٹ نے دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس چودھری مشتاق احمد نے فیصلہ سنایا تھا ۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثنا اللہ ایک سیاسی لیڈر اور ایم این اے ہیں، انہیں حکومت پر تنقید کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ رانا ثنا اللہ کو خاموش کروانے کے لیے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، رانا ثنا اللہ نے گرفتاری سے پہلے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ اے این ایف  کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ساری کارروائی قانون کے کے دائرے میں رہ کر کی گئی، تمام شواہد بھی اکٹھے کئے گئے۔ عدالت رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔ فیصلہ آنے کے بعد رانا ثنااللہ کے داماد رانا شہریار نے سجدہ شکر ادا کیا تھا ۔ رانا ثنااللہ کی رہائی کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کمرہ عدالت کے باہر نعرہ بازی کی تھی۔