Friday, March 29, 2024

مسلم لیگ نون کے ترجمان ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں ، شبلی فراز

مسلم لیگ نون کے ترجمان ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں ، شبلی فراز
October 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا مسلم لیگ نون کے ترجمان ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں۔ شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف جھانسہ دیکر ملک سے فرار ہو گئے، ان کے درباری یہاں بھاشن دیتے ہیں۔ قوم کا مستقبل گروی رکھ کر نواز شریف نے اپنی اولادیں خوشحال بنا لیں۔ نواز شریف چاہتے ہیں ملک میں بے یقینی پھیلے ان کو پتہ ہے حکومت کامیاب ہو گئی تو ان کا کوئی مستقبل نہیں۔ یہ عوام کو استعمال کرکے دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن میں پہلے ہی پھوٹ پڑ چکی ہے۔ اپوزیشن استعفا دے ہم دوبارہ الیکشن کروائیں گے۔ شبلی فراز نے کہا اپوزیشن صرف این آر او چاہتی ہے۔ جب کوئی پتہ کامیاب نہیں ہوا تو اے پی سی معرض وجود میں آئی۔ عمران خان ایک نڈر انسان ہے کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔ عوام سے وعدہ کیا تھا جنہوں نے ملک کو کنگال کیا ان ک جیلوں میں ڈالیں گے۔ شہباز شریف اندر ہیں تو وہ ٹی ٹیز کی وجہ سے ہیں۔ نواز شریف نے جواب دینے کے بجائے ایسی سیاست کا آغاز کر دیا کہ خود اور باقی اپوزیشن کو بند گلی میں لے گئے۔ باقی اداروں کو تو نواز شریف نے برباد کر دیا، نواز شریف تو چاہتے تھے جج بھی اپنی پسند کے ملیں۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا لیگی ارکان روز پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔  اسحاق ڈار نے 23 ارب ڈالر سٹیٹ بنک میں رکھ کر ڈالر کو مصنوعی طور پر پر روکے رکھا۔ حکومت ملی تو بیس ارب ڈالر کا خسارہ ساتھ ملا۔ ماضی کے منصوبوں کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہوئی۔ نواز شریف کی حکومت نے بجلی کے شعبے میں مہنگے کانٹریکٹ کیے۔ پٹرول کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ہوتی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت 20 ارب ڈالر کو کو مثبت پر لے آئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ٹارگٹ سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ حکومت نے اس بار حدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔