Saturday, April 20, 2024

مسلم لیگ نون کا پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ نون کا پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ
November 13, 2019
 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرد موسم میں سیاسی حِدت نکتہ عروج پر پہنچنے لگی۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کل صبح 10 بجے قائمہ کمیٹیوں سےاستعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں جمع کروائے گی۔ قائمہ کمیٹیوں کے سو ممبرز میں سے ستانوے کے استعفے مسلم لیگ ن کے پاس پہنچ چکے ہیں۔ تین ارکان کے استعفے بھی جلد ن لیگ کے پاس پہنچ جائیں گے۔ مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے، خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر احتجاج کر رہی ہے۔