Wednesday, April 24, 2024

مسلم لیگ نون نے جمعیت علمائے اسلام کی احتجاجی تحریک کی باضابطہ طور پر حمایت کردی

مسلم لیگ نون نے جمعیت علمائے اسلام کی احتجاجی تحریک کی باضابطہ طور پر حمایت کردی
September 30, 2019
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون نے طویل مشاورت کے بعد جے یو آئیچ (ف) کی احتجاجی تحریک کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور میں شہبازشریف کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ن لیگی رہنماؤں نے احتجاجی تحریک پر تو اتفاق کرلیا تاہم تاریخوں اور احتجاج کے طریقہ کار پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ احسن اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا مولانا کو آزادی مارچ نومبر تک موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آزادی مارچ پر مسلم لیگ ن کی آئیں بائیں شائیں اور کسی حتمی تاریخ پر اتفاق رائے نہ ہونا ظاہر کررہا ہے کہ پارٹی احتجاج کی طرف جانے سے گریز کررہی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی کچھ ایسی ہی بات کرتےدکھائی دیتے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی طرح پیپلزپارٹی بھی مولانا فضل الرحمان کی تحریک کا حصہ بننے سے ہچکچا رہی ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان اکتوبر میں آزادی مارچ کر پائیں گے یا بقول شیخ رشید وہ فیس سیونگ کے انتظار میں ہیں۔