Monday, September 16, 2024

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے
July 26, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انتخابات 2018 کے  نتائج مسترد کر دیئے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ  پولنگ کے بعد کی صورتحال اپنی سیاسی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھی ،  لاہور سے میرا اور ایاز صادق کا ووٹ روک لیا گیا۔ شہباز شریف نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان مین ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو نکال دیا گیا کئی جگہوں سے فارم 45 نہ ملنے کی شکایات موصول ہوئیں ۔ شہباز شریف کا کہنا تھ اکہ  الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کی گئی مگر وہ بھی رد کر دی گئی ۔