Tuesday, April 23, 2024

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سیاسی منظر نامہ پر متحرک

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  سیاسی منظر نامہ پر متحرک
August 10, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سیاسی منظر نامہ پر متحرک ہو گئے۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کمر کس لی ۔

کل ہونے والے اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے لیے انہوں نے لیگی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لیگی رہنماوں نے اجلاس کے حوالے سے تجاویز دیں جن سے شہباز شریف نے اتفاق کیا۔

شہباز شریف نے پارٹی قائد سے بھی پی ڈی ایم کے اجلاس کے لیے مشاورت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں میں حکومت کے خلاف تحریک کو تیز کرنے اور پی ڈی ایم کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نے شہباز شریف کو پارٹی سطح پر بھی لیگی رہنماؤں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی کارگردگی، مہنگائی، معیشت اور لوڈشیڈنگ کے مسائل کو اجاگر کریں۔ پی ڈی ایم اجلاس سے قبل شہباز شریف پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی بلائیں گے۔