Friday, April 26, 2024

مسلم لیگ (ن) کے صدر آج کراچی پہنچیں گے

مسلم لیگ (ن) کے صدر آج کراچی پہنچیں گے
April 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف آج دوپہر کراچی پہنچیں گے۔ شہبازشریف اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کریں گے۔ شہبازشریف ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے  صدر لیاری میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ شہبازشریف کے ایم سی گراؤنڈ گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کریں گے۔ صدر مسلم لیگ ن گرین لائن پروجیکٹ کا دورہ بھی کریں گے۔ شہبازشریف گورنر ہاؤس کے عشائیے میں شرکت بھی کریںگے۔