Friday, March 29, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف جیل سے رہا

مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف جیل سے رہا
June 10, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء جاوید لطیف کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

جیل حکام کے مطابق جاوید لطیف کی روبکار سپرنٹنڈنٹ جیل کو موصول ہوئی ، جس کے بعد رہائی ممکن ہوئی۔

کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ، پنجاب دیر سے جاگا لیکن جاگ چکا ہے میرے نانا دادا نے مہاجرین کو تحفظ دیا۔

اُنہوں نے کہا، آج ہم ڈھونڈتے ہیں کہ یہ وہ پاکستان ہے؟، آج مہنگی ادویات لوگوں کی پہنچ سے دور ہیں، میں اپنی جان دینے کے لیے بھی تیار ہوں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، چند طاقتور لوگ پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں، کہا کہ، وہ مادر ملت کے پاکستان کو پاکستان سمجھتے ہیں۔