Wednesday, April 24, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے
December 26, 2019
 کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ایئر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا سرخرو ہونے اور رہائی پر اللہ کا شکر گزار ہوں، آج مسلم لیگ کے شیروں کے درمیان کھڑا ہوں،  انصاف فراہم کرنے پر عدلیہ کا شکر گزار ہوں۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ایل این جی اسکینڈل میں گرفتار لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔ مفتاح اسماعیل کے وکلائ   نے احتساب عدالت میں ایک کروڑ کے ضمانی مچلکے جمع کرا دیے جس کے بعد عدالت نے انکی رہائی کی روبکار جاری کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو حکم دیا کہ انہیں فوری طور پر رہا کر دیا جائے۔ جس کے بعد جیل انتظامیہ نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔