Wednesday, May 8, 2024

مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن محمد ارشد نے بزدار پر اعتماد کا اظہار کردیا

مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن محمد ارشد نے بزدار پر اعتماد کا اظہار کردیا
January 27, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن محمد ارشد نے بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا، وزیر اعلیٰ نے کہا ارکان اسمبلی ان کے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے،پی ڈی ایم کو مستردشدہ عناصرکاٹولہ قراردے دیا۔

سینٹ انتخابات کی تیاریوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک ہو گئے ۔ اتحادی ،حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن محمد ارشد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملے اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعلی نے محمد ارشد کوحلقے کے مسائل حل کرنے کے موقع پرہی احکامات جاری کیے، عثمان بزدارنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرملک و قوم کے خیرخواہ نہیں،ان کاایجنڈاصرف افراتفری پھیلاناہے۔

ایم پی اے محمدارشد نے کہا جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

لاہور میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا وزیراعلیٰ پنجاب نے افتتاح کر دیا، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم یکم سے پندرہ فروری تک جاری رہے گی۔