Friday, April 26, 2024

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عطاء الرحمان کی طالبہ سے زیادتی کا انکشاف

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عطاء الرحمان کی  طالبہ سے زیادتی کا انکشاف
August 5, 2019
ملتان ( 92 نیوز) جہانیاں سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی عطاءالرحمان کی جانب سے لاہور کی رہائشی طالبہ کو ملتان میں 11 ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے - میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کے باوجود ن لیگی ایم پی اے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ ایک اور حوا کی بیٹی کو برہنہ ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا معاملہ سامنے آ گیا  ،  ملتان میں تعلیم کے حصول کے لئے آئی لاہور کی 21 سالہ طالبہ کو  جہانیاں سے منتخب ہونے والا مسلم لیگ ن کا رکن صوبائی اسمبلی عطا الرحمن 11 ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا  - متاثرہ لڑکی کی جانب سے ن لیگی ایم پی اے کے خلاف تھانہ بہاؤالدین زکریا میں درخواست دی گئی مگر کوئی انصاف نہ ملا ۔ پولیس رویے سے مایوس متاثرہ طالبہ کی جانب سے علاقہ مجسٹریٹ کو کارروائی کے لیے درخواست دی گئی جس پر طالبہ کا نشتر اسپتال میں  میڈیکل کروایا گیا - میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق بھی ہو چکی ہے مگر با اثر ملزم قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا – دوسری جانب 92 نیوز کے رابطہ کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی عطاء الرحمان نے اس معاملے کو مخالفین کی سازش قرار دیا ہے  -