Thursday, April 25, 2024

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
September 18, 2021 ویب ڈیسک

مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے چوک سرور شہید میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ میں ن لیگی ایم پی اے کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔

 اظہر عباس چانڈیہ نے کہا مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے منتخب ہوا، اب سمجھ لیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور انکے والد سے پرانا تعلق ہے۔ تعلق کی وجہ سے وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتیں ہوئیں۔ جو وعدے کیے، پورے کرونگا۔ ادھر زیادہ ڈویلپمنٹ ہو گی۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی قیادت نے مایوس کیا ہے جس کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن پارٹی کے اجلاس اور تنظیم سازی کے دوران نظر انداز کیا گیا ہے۔ علاقے کی ترقی کے لیے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے میرے حلقہ کی ترقی کے لیے فنڈز دیئے اور مزید ترقیاتی منصوبے دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کیساتھ پرانا خاندانی تعلق ہے جس بناء پر کئی ملاقاتیں بھی کیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتوں کو ایشو بنا کر نظرنداز کیا۔