Wednesday, April 24, 2024

مسلم لیگ ن کی پی پی 38 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

مسلم لیگ ن کی پی پی 38 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد
September 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی پی پی 38 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے پی پی 38 ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق پی پی 38 ضمنی الیکشن کلعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ۔ متاثرہ فریق اگر چاہیں تو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتے ہیں ۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ضمنی الیکشن کے دوران بدنظمی ثابت نہیں کرسکے۔ فارم 45 اور 46 پر جعلی دستخطوں کا الزام ثابت نہیں ہو سکا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ بھی الزامات کی نفی کرتی ہے۔ الیکشن ٹریبونل فارم 45 اور 46 پر دستخطوں کا فرانزک ٹیسٹ کراسکتا ہے ۔

ن لیگی امیدوار طارق سبحانی نے دھاندلی کے الزامات پر نتائج کالعدم کرنے کی درخواست کی تھی۔