Sunday, September 8, 2024

مسلم لیگ ن کی پٹیشن خارج ہونا ہی تھی، عدالت نے فیصلہ میرٹ پرسنایا: عمران خان

مسلم لیگ ن کی پٹیشن خارج ہونا ہی تھی، عدالت نے فیصلہ میرٹ پرسنایا: عمران خان
September 15, 2017

لاہور (92 نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پٹیشن خارج ہونا ہی تھی۔ عدالت نے فیصلہ میرٹ پرسنایا۔ عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اتوارکوسپریم کورٹ کے لئے نکلیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے عدلیہ کو دباؤمیں لانے کی پوری کوشش کی ہے۔

شریفوں اور مافیا کا وقت ختم ہوگیا۔ بڑے بڑے ڈاکوؤں کی جگہ اب اڈیالہ جیل ہے۔

 چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اقامہ کے پیچھے اربوں کی منی لانڈرنگ ہے

 لیکن جیت انصاف کی ہی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے متعلق  سوال پرعمران خان نے کہا الیکشن کمیشن نیوٹرل امپائرنہیں۔

 میرے خلا ف توہین عدالت کا کیس نوازشریف کے کہنے  پر بنا یا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور نیب کے سربراہ کا تقرر سپریم کورٹ کوکرنا چاہئے ۔

کرکٹ سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا ورلڈ الیون کا پاکستان میں آکر کھیلنا اچھی چیز ہے کرکٹ کو فروغ ملے گا مگراصل میچ تواین اے ایک سوبیس میں ہوگا۔