Tuesday, April 16, 2024

مسلم لیگ ن کی پارٹی کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت

مسلم لیگ ن کی پارٹی کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت
August 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے پارٹی کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔

انتیس اگست کو پی ڈی ایم کے کراچی میں جلسہ کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آوٹ شہباز شریف ان ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف خطاب کریں گے۔ شہباز شریف کے دورہ کراچی کا مسلم لیگ ن نے شیڈول تیار کر لیا۔

مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما کراچی ائیرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کریں گے اور انہیں ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لے جایا جائے گا۔ سندھ سے اہم شخصیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔ مریم نواز خرابی صحت کے باعث کراچی جلسہ میں شرکت نہیں کریں گی۔

اس دوران مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماؤں  کو آئندہ عام  انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ غیر فعال عہدیداران کو فارغ کرکے متحرک کارکنوں کو عہدے دینے کی  بھی ہدایت کی گئی ہے۔