Tuesday, April 23, 2024

مسلم لیگ ن کی نوازشریف کی صحت سے متعلق کمیٹی میں شرکت سے معذرت

مسلم لیگ ن کی نوازشریف کی صحت سے متعلق کمیٹی میں شرکت سے معذرت
February 20, 2020
 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی صحت سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کی کمیٹی میں شرکت سے معذرت کر لی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے کم وقت دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے نام خط میں عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کمیٹی اجلاس کے لئے کسی اور دن کا انتخاب کیا جائے۔ خط میں مطالبہ کیا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ویڈیو لنک کے ذریعے کمیٹی اجلاس میں شامل کیا جائے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ کے رہنماؤں کو بلایا گیا تھا۔ اجلاس میں ن لیگ کے رہنماؤں نے حکومتی عہدے داروں کو نواز شریف کی صحت پر بریفنگ دینی تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بریفنگ کی روشنی میں حکومت نے نواز شریف کی سزا معطلی میں توسیع کا فیصلہ کرنا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے خود آنے کی بجائے اپنا مؤقف بذریعہ خط حکومت کو بھجوا دیا۔