Saturday, May 4, 2024

کوئٹہ ، مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت وزیر اعلیٰ کو بچانے کیلئے کوشاں

کوئٹہ ، مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت وزیر اعلیٰ کو بچانے کیلئے کوشاں
January 8, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قسمت کا فیصلہ کل ہونے جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اپنے وزیر اعلیٰ کو بچانے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔
بلوچستان اسمبلی میں مخلوط حکومت اور اپوزیشن اراکین کی کل تعداد 65 ہے جس میں سے مسلم لیگ ن بائیس، پی کے میپ چودہ، نیشنل پارٹی دس، مسلم لیگ ق پانچ، بی این پی مینگل دو، جے یو آئی ف آٹھ، اے این پی، بی این پی عوامی، ایم ڈبلیو ایم اور آزاد امیدواروں کی ایک ایک نشست شامل ہے۔
تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سمیت چودہ اراکین نے دستخط کئے جبکہ تحریک آنے کے بعد چھے وزرائے اور مشیر مستعفی اور بر طرف ہوئے۔
باغی گروپ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس چالیس اراکین موجود ہیں جو 9 جنوری کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف فیصلہ دیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان کےمطابق ان کے پاس بهی اراکین کی تعداد اتنی ہے کہ وہ تحریک کو ناکام بنا سکیں۔