Tuesday, April 16, 2024

مسلم لیگ (ن) کی قیادت خواجہ آصف سے معافی منگوائے: ایم کیو ایم کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کی قیادت خواجہ آصف سے معافی منگوائے: ایم کیو ایم کا مطالبہ
June 18, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم ارکان نے وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کیا۔ خواجہ آصف سے معافی منگوائی جائے، ایم کیو ایم کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیردفاع خواجہ آصف سے معافی نہ مانگنے تک بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا لیکن آج ایم کیوایم ارکان بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے اور ایم کیو ایم کے رکن آصف حسنین نے کہا کہ وزیردفاع اپنی بات پر قائم ہیں کہ مہاجروں کے بارے اپنے بیان پر معافی نہیں مانگوں گا۔ کبھی ہمیں مکھی، کبھی بھوکا ننگا، کبھی مکڑ اور کبھی تلیر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اجلاس سے واک آﺅٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت خواجہ آصف سے معافی منگوائے۔ جب تک خواجہ آصف معافی نہیں مانگتے، واک آﺅٹ کرتے رہیں گے جس کے بعد ایم کیو ایم ارکان اجلاس سے واک آﺅٹ کر گئے۔