Monday, September 16, 2024

مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے بھی اپنی سیاسی قیادت پر تنقید کر ڈالی

مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے بھی اپنی  سیاسی قیادت پر تنقید کر ڈالی
March 24, 2018

لاہور ( 92 نیوز) ایک طرف مسلم لیگ ن کی چھتری سے پرندوں کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب پارٹی ورکرز کیساتھ رہنما بھی اپنی قیادت سے نالاں نظر آرہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے اپنی ہی پارٹی قیادت پر بذریعہ ٹویٹ  تنقید کر ڈالی ۔ ماروی نے لکھا کہ واہ لیڈر شپ واہ ، غلطی اور گناہ کسی اور کا ، سزا کسی اور کو ، سیاست انسان عزت کیلئے کرتا ہے ، ان کو بے نقاب ارو ان کا حساب پہلے کرنا چاہئے ۔

ماروی میمن  کے پارٹی قیادت کے حوالے سے کئے گئے ٹویٹس نے تہلکہ مچا دیا ، ماروی میمن نے لکھا  غلطی اور گناہ کسی اور کا مگر سزا کسی اور کو  ،واہ لیڈر شپ  ۔

ماروی میمن نے بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ لکھا کہ ہمیشہ جرم کے معاونت کرنے والے بھی ہوتے ہیں اور وہ بھی ہوتے ہیں جو جرم کرنے پر اُکساتے ہیں ،ان کا حساب پہلے ہو گا۔

ماروی میمن مزید لکھتی ہیں کہ سیاست انسان عزت کے لیے کرتا ہے۔کوئی بھی انسان خود کو بے وقوف بنتا ہوا دیکھ سکتا ہے نہ اپنی بے عزتی برداشت کر سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے ماروی میمن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں گروپ بندی نہیں ، پارٹی متحد ہے ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے ماروی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ٹویٹ استحاق ڈار کے معاملے پر ہے یا انوشہ رحمان سے متعلق ، کہانی میں ابھی سسپنس باقی ہے ۔

ن لیگ میں اختلافات اور گروپ بندی کی کہانیاں نئی  نہیں ہیں ،کچھ تو ضرور ہے جس کی پردہ داری ہے ۔ اور اسی پر سے ماروی میمن کے ٹویٹ خوب پردہ اٹھا رہے ہیں  ۔