Saturday, May 4, 2024

اب استعفے مانگیں گے نہیں،لیں گے،طاہر القادری

اب استعفے مانگیں گے نہیں،لیں گے،طاہر القادری
January 8, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کے خاتمے کیلئے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اب استعفے مانگیں گے نہیں،لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آپشن کھلے ہیں ۔ تحریک ن لیگ کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔ ختم نبوت پر ڈاکا ڈالنے والوں کو بھی بے نقاب کریں گے ۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تشکیل دی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 17 جنوری سے ن لیگی حکومت کے خاتمہ کیلئے احتجاج ہو گا  ۔ 17 جنوری کو احتجاج میں شامل ہونے کیلئے آصف زرداری، عمران خان ، مصطفی کمال ، چودھری شجاعت ، اورجماعت اسلام سمیت تمام جماعتوں کی قیادت کو دعوت دیدی گئی ہے  ۔

طاہر القادری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو تحفظ دینے والی تمام حکومتوں کو جانا ہوگا۔

طاہر القادری نے کہا کہ 17 جنوری سے شروع ہونے والا احتجاج  قتل ہونیوالوں کیلئے انصاف کی تحریک ہے ۔ جبکہ مظلوموں کے  قاتل شہبازشریف ہیں۔