Wednesday, April 24, 2024

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اوررنگزیب کے خلاف بھی انکوائری شروع

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اوررنگزیب کے خلاف بھی انکوائری شروع
December 11, 2018
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اوررنگزیب  کے خلاف بھی شکنجہ سخت کر دیا گیا۔ غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں انکوائری شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے مریم اورنگ زیب کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ سابق وزیر مملکت  پر اپنے دور میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے ۔ ان پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام بھی ہے۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اوررنگزیب کا کہنا تھا کہ کس بنیاد پر اپوزیشن لیڈر کا نام سفری پابندی والی لسٹ میں ڈالا گیا؟۔ غیرقانونی اقدام کو متعلقہ قانونی فورم پر چیلنج کریں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دراصل احتساب کی بندوق کے نشانے پر شریف خاندان ہے جسےعلیمہ باجی، زلفی بخاری، علیم خان اور دیگر نظر نہیں آتے۔