Sunday, September 8, 2024

حلقہ این اسے ایک سوبیس سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اسے ایک سوبیس سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج
August 18, 2017

لاہور (92 نیوز) حلقہ این اسے ایک سوبیس سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا فیصلہ چیلنج کردیاگیا۔

این اے ایک سوبیس  سےکلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج  کیاگیاہے۔

عوامی تحریک کےامیدوار اشتیاق چودھری نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل دائر کی۔

اپیل میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کیے ۔

یہ مؤقف بھی ہے کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ۔

کاغذات نامزدگی میں اقامے کی تفصیلات شامل نہیں کی گئیں ۔

درخواست گزارنے استدعاکی کہ الیکشن ٹربیونل کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔