Sunday, September 8, 2024

مسلم لیگ ن کی 5 ارکان اسمبلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دئیے گئے

مسلم لیگ ن کی 5 ارکان اسمبلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دئیے گئے
September 6, 2017

لاہور (92 نیوز) حلقہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن، ریٹرننگ  افسر نے مسلم لیگ ن کی 5 ارکان اسمبلی مائزہ حمید، شائستہ پرویز، کرن ڈار ،صبا صادق اوررخسانہ کوکب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دئیے۔ پانچوں خواتین ارکان اسمبلی سے جواب طلب کر لیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جواب داخل نہ کروانے پر دوبارہ نوٹس جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے  پانچوں خواتین اراکین اسمبلی سے 3 روز میں جواب طلب  کر لیا ہے ۔اور

نواز شریف کے داماد ممبر قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ  صفدر کو جواب داخل نہ کروانے پر دوباری نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں تمام پولنگ اسٹیشنز اور پرنٹنگ پریس میں کیمرے نصب کر نےکا فیصلہ  کیا ہے۔ اس حوالےسےالیکشن کمیشن نے کیمرے نصب کر نے کے لٰیے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ضمنی انتخاب میں حلقے میں فوج اور رینجرز بھی تعینات  کی جائے گی ۔