Friday, April 19, 2024

مسلم لیگ ن کا گروپ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار

مسلم لیگ ن کا گروپ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار
May 17, 2018
جھنگ (92 نیوز) جھنگ سے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔ مسلم لیگ ن کا گروپ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار ہو گیا۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیگی اراکین اسمبلی کا ایک گروپ آج بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کرے گا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ صاحبزادہ نذیر سلطان اور غلام بی بی بھروانہ آج کپتان کے قافلے میں شامل ہو جائیں گے ۔