Friday, May 3, 2024

مسلم لیگ ن کا ڈویژن کی سطح پر انتخابی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا ڈویژن کی سطح پر انتخابی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ
December 27, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن نے ڈویژن کی سطح پر انتخابی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر ممبر ایگزیکٹو ،مقامی ارکان اسمبلی اور مقامی عہدیدار مل کر انتخابی کمیٹیاں بنائیں گے۔

 انتخابی کمیٹیاں پنجاب سمیت ملک بھر میں انتخابی جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے کی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔