Sunday, May 12, 2024

مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی کے بغیر ہی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی کے بغیر ہی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
April 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے بغیر ہی حکومت کوٹف ٹائم دینے کافیصلہ کرلیا ، تحریک کے لیے نئی حکمت عملی کی تیاریاں کی جائیں گی ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف تحریک کے لیے نئی حکمت عملی کی تیاریاں شروع کر دیں، پارٹی قائد کی ہدایت پرمسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سر جوڑ لیے، پہلے مرحلے میں حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی مہنگائی اورمعاشی پالیسیوں پر احتجاج کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں علاقائی سطح پر کانرزمیٹنگز،شٹر ڈاؤن ہڑتالوں کی کالز دی جائیں گی، تیسرے مرحلے میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قائد کی حتمی منظوری کے بعد ن لیگ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حکمت عملی پیش کرے گی، ن لیگ اداروں کی بجائے حکومت مخالف تحریک میں وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنائے گی۔