Thursday, March 28, 2024

مسلم لیگ ن کا پارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم فعال کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا پارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم فعال کرنے کا فیصلہ
September 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے پارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں پلیٹ فارمز کے ذریعے حکومت مخالف عوامی محاذ گرم کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی حکمت عملی کے بارے میں 30 ستمبر کو قائد مسلم لیگ ن کا بڑا اعلان متوقع ہے۔ پنجاب، سندھ، کے پی اور بلوچستان میں ڈویژنل سطح پر احتجاجی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ مظاہروں کی کامیابی کیلئے پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کو ہدایات دی جائیں گی۔ پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کو اگلے ماہ سے باقاعدہ متحرک کیا جائے گا۔

ن لیگ اور پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت تواتر سے اجلاس کا انعقاد کریں گی۔ اجلاسوں میں حکومت مخالف تحریک، احتجاجی مظاہروں کو حتمی شکل دی جائیگی۔ پنجاب کا پی ڈی ایم ہیڈ کوارٹر پروفیسر ساجد میر کے آفس میں قائم ہو گا۔